ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گندوہ میں سڑک حادثہ میں 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔پولیس رپورٹ کے مطابق تحصیل گندوہ کے شورن علاقہ میںآج اُس وقت 7 افراد زخمی ہوئے جب وہ ٹاٹا سومو زیر نمبر JK06-1738 ،جس میں وہ سوار تھے گندوہ قصبہ سے 5کلو میٹر دور شورن کے نزدیک سڑک پر اُلٹ گئی ۔ ایس ڈی پی او گندوہ سنی گپتا کے مطابق پولیس نے مقامی لوگوں کی مدد سے فوری طور سے زخمیوں کو سب ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال گندوہ علاج و محالجہ کے لئے بھرتی کیا ،جہاں پر تمام زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔حادثہ کی وجہ ڈرائیور کی جانب سے ایک موڑ پر گاڑی کا کنٹرول کھونے کو بیان کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق یہ تمام مسافر گندوہ میں دنگل مقابلہ دیکھنے کے لئے جا رہے تھے ،جب انکی گاڑی کو حادثہ ہوا۔زخمیوں کی پہچان بال موکند عمر 40 سال ولد دیو چند، بھوشن داس عمر30سال ولد نیک رام ،سچن کوتوال عمر 21سال ولد راجندر کوتوال، ہرمیندر سنگھ عمر 28سال ولد پورن چند اور کرتار سنگھ عمر 40سال ولد تیرتھ رام ساکنان چمپیل گندوہ، پرویز احمد عمر 35ولد علی محمد ساکنہ باگلی اور ہنس راج عمر 52سال ولد شادی لعل ساکنہ باگلی بھلیسہ کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں پولیس اسٹیشن گندوہ میں ایک کیس درج کیا ہے ا ور مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔