بھلیسہ// ایم ایل اے بھدوار ہ دلیپ سنگھ پریہار نے گندو صدر مقام پر اجولہ اسکیم کا افتتاح کرتے ہو کہا کہ اس طرح کی کئی سکیم جو مرکزی و ریاستی سرکار کی طرف سے شروع کی گئی ہیں ریاست کے ساتھ دور دارز علاقہ جات میں رہا ئش پذیر و غریب لوگوں کو بھی ان اسکیموں کا فائدہ ملے گا اور مفت سکیموں کا بھر پور فائدہ اُٹھائیں گے ۔ایم ایل اے نے کہا کہ مرکزی و ریاستی سرکار کی یہ اولین ترجیحات میں شامل ہے کہ دور دارز علاقوں کو اس سکیم کا فائدہ ملے اور اس کا سب سے زیادہ فائدہ عورتوں کو ہو گا کیوں کہ عورتوں کو کھانے بنانے میں مشکلات در پیش آتی ہیں ان کو جنگل سے لکڑی لانی پڑتی ہے اور پھر گھر میں کھانا بنانا پڑتا ہے وزیر عظم نرنیدر مودی نے یہ سکیم پورے بھارت میں اس لئے شروع کی تاکہ عورت کو اور زیادہ مشکلات پیش نہ آے۔ اجوالہ سکیم کے تحت ایک سو کنکشن مفت لوگوں میں تقسیم کئے گئے۔ایم ایل اے نے کہا کہ اس کے علاوہ گندو بھلیسہ میں کئی نئی سڑکوں کے کام جارہی ہیں جن کے مکمل ہونے سے یہاں کی عوام کو فائدہ ملے گا اور میری یہ کوشش ہے کہ گندو بھلیسہ میں تعمیرو ترقی کا ایک نیا دور شروع ہو اور روکے پڑے کام جلد مکمل ہوں ۔ایم ایل اے موصوف نے انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ گائوں سطح پر جا کر عوامی فلاحی اسکیموں سے متعلق جانکاری لوگوں کو دے اس موقع پر ایس ڈی ایم گندو چوہدری دلیمر و بی جے پی لیڈر بھلیسہ بلونت سنگھ پریہار،محمد اقبال ،مہندر سنگھ،جسنوت سنگھ،نے بھی خطاب کیا ۔