گندو//بھلیسہ کی گندو ۔چونری سڑک پرٹاٹاسومو کے ایک حادثہ میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 3کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔تفصیلات کے مطابق ایک ٹاٹو سومو زیرِ نمبرJK06/6296جو گندو سے چونری جا رہی تھی درائی گائوں کے نزدیک ڈرائیور کے قابو سے باہر ہو کر حادثے کا شکار ہوئی اور اُس میں سوار آٹھ افراد زخمی ہوئے۔حادثہ کی خبر سُنتے ہی پولیس کی ایک ٹیم اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے اور بچائو کاروائی میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو سب ضلع اسپتال گندو منتقل کیا ۔زخمیوں میں سے تین کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔زخمیوں کی شناخت نشا دختر اوم سنگھ ساکنہ چونری،محمد اسمٰعیل ولدِ اللہ دتا ساکنہ چونری،ریشماں بیگم زوجہ محمد یعقوب ساکنہ کانسر،محمد یعقوب ولدِ محمد اسمٰعیل ساکنہ چینسر،سکینہ بیگم زوجہ محمد اسمٰعیل ساکنہ چینسر،بملا دیوی زوجہ چین سنگھ ساکنہ جطوطہ،وجے کمار ولدِ شبن لال ساکنہ جطوطہ اور میگھا منہاس دختر انل کمار ساکنہ جطوطہ کے بطور ہوئی ہے۔حادثے کی وجہ فی الحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔