بھلیسہ// مرکزی و ریاستی سرکار کی طرف سے جہاں آے روز محکمہ صحت عامہ میں صاف صفائی کے بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں وہیں ضلع ڈوڈہ کے سب ضلع گندو کے سپتال میں اس کی ایک الگ ہی مثال دیکھنے کو ملتی ہے۔ اس اسپتال کے وارڑوں کے علاوہ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر دیکھنے کو ملتے ہیں ۔ مرکزی اسپتال گندو جس میں چاروں طرف سے مریضوں کو لایا جاتا ہے لیکن یہاں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے آپ کو علم ہو جائے گا کہ مرکزی و ریاستی سرکار کے دعووں کی حقیت کہا ںتک سچ ہے۔ اس اسپتال میں کئی سالوں سے عملہ کی قلت تو ہے ہی تھی لیکن اب اس میں صفائی نہ ہونے سے مریضوں کے ساتھ عیادت کرنے والے لوگوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا رہا ہے۔ اسپتال کے وارڑوں میں گندگی کے ڈھیر بیڈوں کے نیچے گلوکوسوں کے ڈبے جگہ جگہ پر پڑے ہوتے ہیں اور بیڈشیٹ بھی گند ی ہوتی ہے۔ یہاں مریضوں کو کئی طرح کی دقتوں کا سامنا ہوتا ہے اور ہی اُن کو یہاں بدبو میں بیٹھنا پڑتا ہے ۔یہاں سب سے زیادہ غریب مریضوں کو مشکلات پیش آتی ہے کیوں کہ پیسے والے لوگ یہاں سے اپنے مریضوں کو ڈوڈہ یہ پھر جموں منتقل کرتے ہیں لیکن ہر جگہ غریب مریضوں کو ہی مشکلات پیش آتی ہے ۔ ایک مقامی شخص سجاد احمد نے کہا کہ پچھلے کئی ماہ سے اس اسپتال میں صفائی کی طرف کوئی بھی توجہ نہیں دی جائی رہی ہے جس سے یہاں لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی بار محکمہ کے ملازمین سے بھی کہا گیا کہ یہاں صفائی کو بہتر بنایا جائے لیکن اس طرف کوئی توجہ نہیں دی جاتی جس سے یہاں ہر ایک شخص کو مشکلات پیش آتی ہے۔اسپتال کی گندگی کو دیکھ کر کئی سیاسی لیڈارن نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ محکمہ کو چاہے کہ یہ ایک لاکھ سے زیادہ آبادی کا مرکزی اسپتال ہے اس میں کم از کم صفائی تو ہونی چاہے۔