عظمیٰ نیوزسروس
ڈوڈہ // سشستر سیما بل کا ایک جوان ہفتہ کے روز ضلع ڈوڈہ کے گندوہ علاقے میں ایک عمارت کی چھت سے گرنے کے بعد جاں بحق ہو گیا۔ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے جوان کی شناخت 37سالہ راجندر پرساد بگریہ کے طور پر ہوئی ہے، جو رام نیواس بگریہ کے بیٹے اور ناگوا، سیكر، راجستھان کے رہائشی تھے۔ متوفی اہلکار وہ ایف کمپنی، 7بٹالین ایس ایس بی میں گندوہ میں تعینات تھے۔حادثے میں جوان شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے فوری طور پر گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔