اشتیاق ملک
ڈوڈہ //گزشتہ روز شام ساڑھے چھ بجے کے قریب گندو میں ایک سڑک حادثہ پیش آیا جب ایک اسکوٹی زیر نمبر بھڑگی سے گندوہ کی طرف آتے ہوئے شلی کے نزدیک بے قابو ہو کر سڑک سے تقریباً 200 میٹر نیچے ندی میں جاگری۔تفصیلات کے مطابق پیر کو گندو کے شلی میں تیز رفتاری کے سبب یہ حادثہ پیش پیش آیا، حادثے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے جن کی شناخت محمد عارض ولد منیر احمد زرگر عمر 16سال، ساکن گندوہ اور اسرار احمد ولد محمد رمضان عمر 18سال، ساکن گندوہ کے طور پر ہوئی ہے، حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ اسپتال گندوہ منتقل کیا، جہاں ابتدائی علاج کے بعد دونوں نوجوانوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔