اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کی سب ڈویژن گندوہ میں مسلسل تیسرے روز بھی گستاخ رسولؐ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس دوران ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے شرکت کرکے پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے والے شخص کے خلاف سخت کارروائی کی مانگ کی۔انجمن اسلامیہ گندوہ ،نیلی و ایماء مساجد کی جانب سے دی گئی کال پر چنگا، نیلی، گندوہ ،جطوطہ سے سینکڑوں کی تعداد میں لوگ جلوس کی شکل میں سب ڈویژنل ہیڈکواٹر گندوہ پہنچے جس دوران مظاہرین نے ‘گستاخ نبیؐ کی کیا ہے سزا، سر تن سے جدا سر تن سے جدا، ‘بولو بولو کیا چاہئے، گستاخ نبی ؐکا سر چاہیے‘ کے نعرے لگائے اور ایل جی انتظامیہ و مرکزی حکومت سے گستاخ رسول ؐکے خلاف عبرت ناک سزا دینے کی مانگ کی۔ مقررین نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی قطعاً برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن پسند مذہب ہے اور پیغمبر اسلام نے ہمیشہ امن، محبت و پیار کا درس دیا ہے۔ واضح رہے کہ پچھلے تین دنوں سے ڈوڈہ ضلع میں گستاخ رسول کے خلاف پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران مظاہرین نے مقامی انتظامیہ کو یاداشت بھی پیش کی۔