اشتیاق ملک
ڈوڈہ //گذشتہ شام ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر پیش آئے سڑک حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 3 پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شام ساڑھے آٹھ بجے کے قریب ڈوڈہ کی ٹھاٹھری کلہوتران شاہراہ پر بمو کے مقام پر ایک ماروتی گاڑی حادثہ میں ایک نوجوان موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا تھا اور تین شدید زخمی ہوئے تھے جس میں ایک بارہ سالہ لڑکی نے سب ضلع ہسپتال گندوہ میں دم توڑ دیا تھا جبکہ مظفر حسین (24)ولد عبدالکریم خان و دانش ایاض (14)ولد محمد ایاض کو گورنمنٹ میڈیکل کالج ڈوڈہ منتقل کیا گیا جہاں پر بدھ کی درمیانی شب کو مظفر حسین نے بھی دم توڑ دیا اور اسطرح سے اس حادثہ میں مرنے والوں کی تعداد 3 ہوگئی جبکہ دانش ایاض کو جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا ہے۔اس دوران بدھ کے روز کمسن بچی سمیت دونوں نوجوانوں کا اپنے اپنے آبائی گاؤں میں تدفین کی گئی اور رنمازہ جنازہ ادا کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے انہیں پرنم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔اس دوران سابق وزیر اعلیٰ و چیئرمین ڈیموکریٹک آزاد پارٹی غلام نبی آزاد ،مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتندرا سنگھ و دیگر کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے۔