اشتیاق ملک
ڈوڈہ //ڈوڈہ ضلع کے گندوہ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق منگل کی صبح کلہوتران پورا سڑک پر بٹ گواڑی کے نزدیک ایک سکوٹی زیر نمبری 8602حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں ایک شخص کی موقع پر ہی موت واقع ہوئی ہے۔ اس کی شناخت محمد یاسین (32)ولد بشیر احمد ساکنہ پورا کے طور پر ہوئی ہے۔اس حادثہ کے فوراً بعد مقامی لوگ و پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچی اور بچاؤ کاروائی میں حصہ لیا۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل ڈوڈہ بٹوت قومی شاہراہ پر کھیلینی کے نزدیک پیش آئے سڑک حادثہ میں 2 سگے بھائی ہلاک ہوئے تھے۔
گندوہ حادثہ میں ایک شخص جاں بحق
