گنا//مدھیہ پردیش کے ضلع گنامیں ایک زبردست سڑک حادثے میں11لوگوں کی موت ہوگئی۔وہیں دودرجن سے زائدافرادزخمی ہوگئے ۔زخمیوں میں سے 7 کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے ۔حادثے کے بعد مقامی لوگوں نے زخمیوں کو اسپتال بھیجنے میں مدد کی۔دھرنوادا پولیس ذرائع نے بتایا کہ ایک نجی مسافر بس اتر پردیش کے باند ہ سے گجرات کے احمدآباد جا رہی تھی۔اسی درمیان آگرہ ممبئی نیشنل ہائیوے پر راٹھیائی بائی پاس کے قریب سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکراگئی۔بس اور ٹرک تصادم اتناسخت تھا کہ بس کا اگلا حصہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا۔بس ٹرک کے پچھلے حصے میں اتنی تیزی سے ٹکرائی کہ ٹرک کا پچھلہ حصہ بس کی ابتدائی 4سیٹوں تک پہنچ گیا۔بس میں سوارمسافروں کے مطابق جس وقت یہ حادثہ ہوااسوقت بس میں تقریبا 50 افراد سوار تھے ۔ان میں سے اکثر مزدور ہیں۔ جو گجرات کی فیکٹریوں میں کام کرنے جارہے تھے ۔ہلاک ہونے والوں میں باندہ، حمیرپور، فتح پور اور جھانسی کے لوگ شامل ہیں۔اطلاع ملنے کے بعداعلی حکام موقعہ پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔دھرنوادا تھانہ کے انچارج نیرج برتھرے نے بتایا کہ بس اور ٹرک کی ٹکر میں 11 افراد کی موت ہوگئی ہے ۔تقریبا 47 افراد زخمی ہیں۔زخمیوں کاراگوگھراسپتال اور گنا ضلع اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے ۔بس میں سفرکررہے مسافروں نے بتایا کہ حادثے کے دوران بس کے زیادہ ترلوگ گہری نیند میں تھے ۔ اور اچانک ہوئے تصادم سے مسافروں کوسنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔مسافروں نے اندیشہ ظاہرکیاکہ ڈرائیور کوشایدنیند آگئی تھی جس کی وجہ سے یہ حادثہ ہوا۔حالانکہ پولیس نے ابھی تک اس حادثے کی وجہ نہیں بتائی ہے ۔ٹرک کے مالک کے خلاف دفعہ 304 اے کے تحت مقدمہ درج کرنے کی کارروائی کی جارہی ہے ۔اس حادثے میں بس ڈرائیوراورکنڈکٹرکی موت ہوگئی۔مرنے والوں کی شناخت جھانسی کے رہنے والے راشدخان ،گناکے روی کلاوت،حمیرپورکے کنوربہادر،پپروداکے شیلندروغیرہ کی شکل میں ہوئی ہے ۔