سرینگر// وادی میں بلدیاتی انتخابات میں جہاں’’ گمنام امیدوار اور انجان چہرے‘‘ شرکت کر رہے ہیں،وہیں بیشتر لوگ انتخابی شیڈول اور ووٹنگ کے بارے میں لا علم ہیں۔مزاحمتی جماعتوں کے بائیکاٹ کے بعد بیشتر مین اسٹرئم جماعتوں کی طرف سے انتخابات سے کنارہ کشی کی وجہ سے وادی میں بلدیاتی انتخابات سرد ہی رہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ بھی معلوم نہیں ہے کہ انتخابات میں کون سا نمائندہ ان کے وارڈ سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہے،تو ووٹ کس کو ڈالیں۔نہ کوئی ووٹ مانگنے آیا، نہ کسی امیدوار کو دیکھا گیا اور نہ کہیں گہما گہمی دیکھی گئی۔مقامی لوگ یہ بھی نہیں جانتے کہ انکا کونسا وارڈ ہے، کہاں پولنگ بوتھ ہے، کون امیدوار ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی کی وجہ سے امیدواروں کی شرکت کو رازداری میں رکھا گیا ہے۔