شوپیان // شوپیاں میں نوجوان کی پراسرار گمشدگی کے خلاف مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال رہی۔ تاہم اتوار کی شام مذکورہ نوجوان کی ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں اس کے سامنے بندوق رکھے ہوئے ہیں اور وہ خود یہ اعتراف کر رہا ہے کہ وہ پولیس حراست سے فرار ہوکر جنگجوئوں کی صف میں شامل ہو گیا ہے۔ شوپیان میں کچھ روز قبل جب مذکورہ نوجوان کی گمشدگی کا معاملہ سامنے آیا تو اس کے خلاف گذشتہ چار روز سے قصبہ اور اس کے نواحی علاقے اتوار کو مسلسل چوتھے روز بھی بند رہے۔ہڑتال کے سبب تمام دُکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے تاہم سڑکوں پرٹریفک کی نقل وحرکت جُزوی طور جاری رہی۔