یو این ایس
سرینگر//نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ہفتے کے روز کہا کہ یہاں حال ہی میں کھولا گیا باغ گل دائود خزاں کے موسم میں وادی کا دورہ کرنے والے سیاحوں کے لیے ایک خوبصورت کشش کا باعث ہوگا۔ڈاکٹر عبداللہ نے باغ کا دورہ کرنے کے دوران کرتے ہوئے کہا کہ 25 اکتوبر کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اسے عوام کیلئے کھول دیا تھا۔فاروق عبداللہ نے بتایاکہ یہ ایک خوبصورت باغ ہے۔ یہاں سے کوئی بھی پھول درآمد نہیں کیا گیا ہے؛ وہ یہاں اگائے گئے ہیں۔ میرے خیال میں ٹیولپ گارڈن کے بعد یہ وہ باغ ہوگا جس کی دیکھ بھال کی کم ضرورت ہوگی ۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وادی کے پاس خزاں کے موسم میں دکھانے کے لیے کچھ نہیں تھا، لیکن یہ باغ ملک کے لوگوں کے لیے سب سے خوبصورت کشش ہے۔انہیں (سیاحوں) کو یہاں آنا چاہیے اور دیکھنا چاہیے کہ یہ باغ کتنا خوبصورت ہے اور یہاں کتنے رنگ برنگے پھول اگائے گئے ہیں‘‘ ۔انہوں نے باغ پر کام کرنے والے باغبانوں سمیت محکمہ فلوریکلچر کو پھولوں کو خوبصورت اور پرکشش انداز میں لگانے پر مبارکباد دی۔