کشتواڑ//ضلع ترقیاتی کمشنر انگریز سنگھ رانا کی ہدایت پر سوشل ویلفیئرمحکمہ کی جانب سے زیر قیادت ضلع سوشل ویلفیئر افسر کشتواڑ فلیل سنگھ تحصیل ناگسینی کے موضع گلہاڑ میں ایک بیداری کم رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا ۔پروگرام میںسی ڈی پی او ناگسینی عفت آراء ،آنگن واڑی ورکروں ،آنگن واڑی ہیلپروں،لمبرداروں ،چوکیداروں ،سابقہ سرپنچوں وپنچوں، سوشل ورکروں،عام لوگوں اور سوشل ویلفیئر محکمہ سے استفادہ لینے والوں نے شرکت کی ۔اس موقعہ پر شرکا کو سوشل ویلفئیر محکمہ کی جانب سے چلائی جارہی مختلف سکیموں کی جانکاری دی گئی۔ضلع سوشل ویلفیئر افسر نے مختلف سوشل سیکورٹی سکیموں جیسے کہ ا ٓصرا، این ایس اے پی ،انٹیگریٹڈ سوشل سیکورٹی سکیم ، ناخیز افراد کو پراستھیٹک ائیڈ ، این ایف سی ایچ، ریاستی سرکار کی بازا ٓباد کاری سکیموں، اور سکالرشپ سکیموں کی مفصل جانکاری دی۔شرکا کو ان سکیموں کا استفادہ لینے کیلئے رجسٹریشن کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آصرا سکیم کے تحت جس کنبے کے کمانے والے کی سالانہ آمدنی 75000 روپے سے کم ہو کو پی ایم ایس بی وائی اور پی ایم جے جے بی وائی میں2لاکھ روپے مفت انشورنس مہیا کیا جاتا ہے۔سی ڈی پی او ناگسینی نے لاڈلی بیٹی سکیم، آئی جی ایم ایس اور آئی سی ڈی ایس سکیموں کی جانکاری دی۔اس موقعہ پر NSAP اور ISSSکے تحت سوشل ویلفیئر سکیم کی تصدیق کی۔شرکا نے ڈی سی کشتواڑ او ر محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے ایسا بیداری پروگرامنعقد کرنے کی کافی ستائش کی۔انہوں نے ایسے کیمپ مستقبل میں بھی منعقد کرنے پر زور دیا ،تاکہ لوگوں کو سرکار کی مختلف سکیموں سے استفادہ ہو۔