سرینگر// ڈیمو کریٹک لبریشن پارٹی کے چیئر مین ہا شم قریشی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان جموں وکشمیر کا ناقابل تنسیخ حصہ ہے جس کی ہیئت کی تبد یلی سے جموں وکشمیر مزید ٹکڑوں میں تقسیم ہونے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جس پارلیمانی کمیٹی نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا پانچواں صوبہ بنانے کی تجویز اور منظوری دی ، وہ اصل میں کشمیر یوں کے ساتھ خفیہ دشمنی کو ظا ہر کرتی ہے ۔ انہوںنے مزید کہا کہ پوری دنیا کے سا منے جموں وکشمیر ایک متنازعہ خطہ ہے اور آئینی اور بین الاقومی قا نون کے تحت جموں وکشمیر کے کسی بھی حصے کو اپنے ملک میں ختم کرنا غیر قانونی ہو گا۔انہوںنے کشمیر ی اور پا کستا نی عوام سے اپیل کی کہ وہ اس اقدام کی مخالف کریں ۔