جموں//گلوبل پیس آرگنائزیشن کی جانب سے سوپرسپیشلسٹی ہسپتال جموں میں بیداری پروگرام معہ خون عطیہ کیمپ کاانعقاد کیا۔اس دوران تنظیم کے رضاکاروں نے پروگرام میں جو ش وخروش سے شمولیت کی۔اس موقعہ پر کمشنرسیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹرمندیپ کماربھنڈاری مہمان خصوصی تھے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنرجموں انورادھاگپتا ، ڈاکٹر سنندارین پرنسپل گورنمنٹ کالج ، محمدشفیع راتھر جنرل سیکریٹری انڈین ریڈکراس سوسائٹی ، ڈاکٹرایس کے جین صدروچارکرانتی منچ انٹرنیشنل اورڈاکٹر منوج چلوترہ سپرانٹنڈنٹ سوپرسپیشلٹی ہوسپٹل جموں مہمانان ذی وقارتھے۔اس موقعہ پر مقررین نے شرکاء کو خون کاعطیہ دینے کی اہمیت کے بارے میں جانکاری دی۔ صدر گلوبل پیس آرگنائزیشن شیخ الطاف حسین نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئے مہمانوں کاسواگت کیااورپروگرام کے انعقادکے مقصد کوبیان کیا۔اس موقعہ پربولتے ہوئے کمشنرسیکریٹری ہیلتھ ڈاکٹرمندیپ کماربھنڈاری نے گلوبل پیس آرگنائزیشن کے کاذ کو سراہا۔انورادھا گپتا نے بھی پروگرام کے انعقادکوخوش آئندقراردیا۔اس دوران پروگرام کی نظامت گوہرحفیظ فانی نے کی جبکہ کوآرڈی نیشن کے فرائض رفیق احمدجرال کے اے ایس ،چیف کنوینر، ایڈوکیٹ شائستہ کٹوچ نائب صدر نے شکریہ کی تحریک پیش کی۔اس دوران تقریب میں ڈاکٹردیپک کمار دوبے سپرانٹنڈنٹ ایس ایس ایچ جموں، شیخ بشیراحمد سابق ایم ایل سی، ایڈوکیٹ شیخ ایاز حسین، ایڈوکیٹ دوارکاشرما، ایڈوکیٹ ایم ایس میر، سنجیوکیرنی، انجینئرنریش سیٹھی، پروفیسر اجے پراشر، پروفیسرعمران خان ، سندیپ سنگھ سمیال، عرشہ فاروق ، سوہیل بھارتی ، وسیم احمدڈار، گوپال ٹھاکور ، امجدخان اورمحمدسکندروانی بھی موجودتھے۔