مشتاق الحسن
ٹنگمرگ //گلمرگ گنڈولہ کی سروس ایک ہفتے بعد دوبارہ شروع ہوئی ۔جمعرات کو 110سیاحوں نے گنڈولہ کی سواری کی ۔ایک ہفتے قبل گلمرگ گنڈولہ کیبل کار نے سرحدوں پر تنائو کی وجہ سے سروس معطل کی تھی، جو کہ ایک ہفتے کے بعد جمعرات کو دوبارہ بحال کی گئی۔جمعرات کو قریب 110بیرون ریاست کے سیاحوں نے گلمرگ گنڈولہ کی سواری کی ۔ گنڈولہ میں سواری کرنے والے سیاحوں نے کونگ ڈوری میں پرفضا ماحول میں چہل قدمی کی ۔ بیرون ریاست کے سیاحوں نے ملک بھر کے سیاحوں کو کشمیر کی سیر پر آنے کی بھی اپیل کی۔