بارہمولہ// اتوارکومطلع ابروآلوداوردرجہ حرارت میں گراوٹ کو وقتی قرار دیتے ہوئے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج سے وادی میں پھر ایک بار موسم اپنی پرانی ہی روش پر برقرار رہے گا اور بارشیں نہیں ہونگی۔موسمیات کے علاقائی ڈائریکٹر سونم لوٹس، جو موسم کی جانکاری دینے کیلئے وادی میں کافی مشہور ہیں، نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ اتوار کی صبح گلمرگ کے اونچے پہاڑوں، افروٹ وغیرہ پر ہلکی برف کی پرت بچھ گئی تھی، جس کی وجہ سے وادی میں سرد ہوائیں چلتی رہیں اور تھوڑی سی بوندا باندی بھی ہوئی۔تاہم گلمرگ کے سبزہ زاروں پر کوئی برفباری نہیں ہوئی ۔انکا کہنا تھا کہ میدانی علاقوں میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور موسم بھی پہلے جیسا ہی رہے گا کیونکہ کم دبائو کی ہوائیں شمال مغرب کی طرف چلی گئیں ہیں۔