سری نگر// وادی کشمیر کے مشہور زمانہ سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے شروع ہونے والی’کھیلو انڈیا‘ سرمائی کھیلوں کے انعقاد کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ مشہور سکی ریزارٹ گلمرگ میں 26 فروری سے شروع ہونی والی’کھیلو انڈیا‘ سرمائی کھیلوں کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرمائی کھیلوں کا یہ میگا ایونٹ 2 مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔