ٹنگمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں مزدوروںنے یونین کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے ماسک پہنچا شروع کیا ہے۔ گلمرگ میں کام کررہے مزدورں کی مشترکہ یونین ’راحت اینڈ پونی سیلج ایسوسی ایشن ‘نے کووڈ 19 کے پیش نظر سماجی دوری کے ساتھ ساتھ تمام مزدورں کو سیاحتی مقام میں ماسک پہنے کی ہدایت دی ۔یونین کی ہدایات کے نتائج اس وقت دیکھنے کو ملا جب تمام مزدوروں نے ماسک کا استعمال شروع کیا ۔ ادھر محکمہ صحت نے ضلع انتظامیہ بارہمولا کے باہمی اشتراک سے گلمرگ جانے والے مزدوروں ،سرکاری ملازمین اور بیرون ریاست سے آنے والے سیاحوں کا ٹنگمرگ میں کووڈ چیک کے بعد ہی گلمرگ جانے کی اجازت دی جاتی ہے۔