سرینگر // گلمرگ میں چار روزہ نیشنل نارڈک کراس کنٹری سکی چمپئن شپ سنیچر کو شروع ہوگئی، چمپئن شپ میں جموں وکشمیر سمیت ملک کی دیگر ریاستوں کے مردوزن نے حصہ لے رہے ہیں ۔اس کراس کنٹری سکی چمپئن شپ میں جموں وکشمیر ، ہماچل پردیش ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، آسام اور انڈین آرمی کے علاوہ دیگر اداروں سے وابستہ افرادحصہ لے رہے ہیں ۔ ریاستی سرمائی کھیل ایسوسی ایشن نے 7کھلاڑیوں کو اس چمپن شپ کیلئے منتخب کیا ہے اور ان کھلاڑیوں نے پہلے سے ہی کوچنگ کے ذریعے ٹرینگ حاصل کی ہے ۔جبکہ پورے ملک کے 95کھلاڑی اس چمپن شپ میں حصہ لے رہے ہیں ۔ممبراسمبلی گلمرگ و صدر سرمائی کھیل ایسو سی ایشن جموں وکشمیر محمد عباس وانی اس موقعہ پر مہمان خصوصی تھے جنہوں نے اس چمپن شپ کا افتتاح بھی کیا ۔انہوں نے اس موقعہ پر اپنے خطاب میں کہا کہ قومی ایسے میگا کھیلوں کی تقریبات کے ذریعہ ریاست میں موسم سرما کی سیاحت کو بحال کرنے میں مدد ملے گئی اور گلمرگ میں ایسی کھیلوں کو منعقد کرنے کا فائدہ ریاست کو ہو گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی کھیلوں کو منعقد کرنے سے امن کاماحول قائم ہو گا اور اس سے ملک تک امن کا پیغام بھی جائے گا ۔انہوں نے اس دوران وزیر سیاحت سمیت ریاستی سرکار سے ریاست میں سرمائی کھیلوں کو منعقد کرانے کیلئے فنڈس فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اس چمپئن شپ کے پہلے روز بھارتی فوج کے رمیزاحمد اور شبھم پرہار اور جگدیش لال نے 15کلو میٹر دور میں پہلی تین پوزیشن حاصل کیں ۔جبکہ خواتین میں سے 12کلو میٹر دوڑ میں آئی ٹی بی پی کی سپرنٹ مس بیبیتانے پہلی ، ہریانہ کی میس وکاس رینا نے دوسری اور پرویت کھپا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ تقریب میں IISMکے پرنسپل کرنل ڈھلون، JIMکے پرنسپل محمد یوسف، اولمپک کھلاڑی ندیم مرزا اور نانک چند بھی موجود تھے۔