ٹنگمرگ//حالیہ برف باری کے بعد گلمرگ میں سیاحوں کی بھاری بھیڑ امڈ آئی ہے اور سیاح گلمرگ کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔نئے سال کی خوشیاں منانے کیلئے جہاں ان دنوں وادی کے اطراف واکناف سے لوگ عالمی شہریت یافتہ سیاحتی مقام گلمرگ کا رخ کررہے ہیں وہیں ریاستی و غیر ریاستی سیاحوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سیاح بھی گلمرگ میں لطف لے رہے ہیں۔گلمرگ میں تمام چھوٹے بڑے ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس سیاحوں سے بھرے ہوئے ہیں۔ہوٹلوں میں جگہ نہ ملنے کی وجہ سے گلمرگ میں رات کیلئے قیام کرنے کے خواہاں سیاح مجبوراً شام کو واپس سرینگر کا رخ کرلیتے ہیں۔