مشتاق الحسن
گلمرگ //گلمرگ چلڈرن پارک میں اس وقت ریاسی جموں کا ایک20سالہ نوجوان وہاں موجود جھیل میں ڈوب کر ہلاک ہوگیا جب 20سالہ طاہر احمد ٹاکڈ ولد علائوالدین ٹاکڈ ساکن بدھل ریاسی جموں نے شدید گرمی سے راحت پانے کیلئے چلڈرن پارک کے گہرے جھیل میں چھلانگ ماری ۔اس دران جب وہ جھیل سے اوپر آنے میں ناکام رہا تووہ مدد کے لیے اشارے کرنے لگا ۔وہاں موجود سیلانیوں نے فوری طور گلمرگ پولیس کو اطلاع دی جس کے ساتھ ہی پولیس ،فوج اور محکمہ سیاحت کے اہلکاروں نے مشرکہ کارروائی کے دوران اسے جھیل سے نیم مردہ حالت میں برآمد کیا۔اُسے فوری طور پرائمری ہیلتھ سنٹر گلمرگ منتقل کیا گیاجہاں طاہر احمد نے آخری سانس لی ۔طاہر احمد پیشے سے مزدور تھا اور آجکل دیگر رشتہ داروں کے ساتھ شرائے ٹنگمرگ میں کرایہ پر رہائش پذیر تھا۔ گلمرگ پولیس نے لاش کوآخری رسومات کیلئے لواحقین کے سپرد کیا۔ہردہ ابورہ کنزر میں اس وقت ایک 19سالہ نوجوان موقع پر ہی لقمہ اجل بن گیا جب ذیشان رشید ریشی ولد مرحوم عبدالرشید ریشی ساکن گونی پورہ کارہامہ سائیکل پر برننار سے ہردہ ابورہ جارہا تھا کہ اس دوران وہ سائیکل پر قابونہ رکھ سکا جس سے سائیکل گہری کھائی میں جاگراجس سے اس کی موت واقع ہوئی۔ اگرچہ اسے فوری طورماگام ہسپتال منتقل کیاگیا تاہم وہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔