ٹنگمرگ //سیاحتی مقام گلمرگ میں ممبئی سے تعلق رکھنے والی 62 سالہ سیاح خاتون حرکت قلب بند ہونے سے فوت ہوئی ۔ممبئی سے 28 افراد پر مشتمل سیاحوں ایک گروپ سیر و تفریح کی غرض گلمرگ میں تھا جس دوران سیاحوں کا گروپ گنڈولہ کے ذریعے افروٹ پہاڈی پر کچھ لمحات گزار نے کے بعد واپس آنے لگاتو اچانک 62 سالہ مرڈیلہ یگوء زوجہ راگن یگوء ساکنہ ممبئی( ایل بی ایس) نامی خاتون پرغشی طاری ہوئی۔اسے فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ایس ایچ او گلمرگ غلام احمد نے سیاح خاتون کی موت حرکت قلب بند ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کی لاش کا سب ڈسڑکٹ اسپتال ٹنگمرگ میں پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد لاش اور اس کے زیورات گروپ کے دیگر افراد کے حوالے کیے گئے۔