بارہمولہ/ ضلع بارہمولہ کے سیاحتی مقام گلمرگ میں جمعرات کو ایک خاتون سیاح حرکت قلب بند ہونے کے نتیجے میں لقمہ اجل بن گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پلوی کھو کلے زوجہ پرکاش کھوکلے ساکنہ رائی پورہ چھتیس گڑھ سیر کیلئے گلمرگ آ ئی تھی جہاں وہ آج دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی۔
پلوی نے اچانک سینے میں درد کی شکایت کی جس کے بعد اُسے فوری طور پرائمری ہیلتھ سینٹر گلمرگ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے مذکورہ خاتون کا طبی معائنہ کرنے کے بعد اسے مردہ قرار دیا۔
پولیس نے مذکورہ خاتون سیاح کی نعش تحویل میں لیکر اس کا سب ضلع ہسپتال گلمرگ میں پوسٹ مارٹم کرایا اور قانونی اور طبی لوازمات پوری کرنے کے بعد نعش کو لواحقین کے سپرد کر دیا۔