ٹنگمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں بھاری رش کے سبب جگہ نہ ملنے پرمتعدد سیلانیوں نے کھلے آسمان تلے رات گزار دی۔گزشتہ دو روز سے وادی کے اطراف واکناف سے آنے والے مقامی سیلانیوں کی بھاری بھیڑ کی وجہ سے تمام چھوٹے بڑے ہوٹل اور گیسٹ ہاوسوں میں مکمل بکنگ رہنے سے 25 اور26جنوری کی رات کھلے آسمان کے نیچے گزارنی پڑی ۔کئی لوگوں نے گلمرگ میں مساجد، مندر،گرد وارہ اور گرجا گھر میں پناہ لی۔کئی سیلانیوں نے الزام عائد کیا کہ گلمرگ کے ہوٹل والوں نے بھاری رش دیکھتے ہوئے کمروں کے کرایہ میں حد درجہ اضافہ کرکے ضرور مند لوگوں کو دو دو ہاتھوں سے لوٹنے میں کوئی کیسر باقی نہیں چھوڑی جس کا اندازہ اس بات بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ سرینگر کے ایک تاجر کو اپنے بچوں کے لیے محض ایک کمرے کا کرایہ 30 ہزار روپیہ ادا کرنا پڑا۔