ٹنگمرگ//سیاحتی مقام گلمرگ میں معروف زگ ریسٹورنٹ سوموارکو رات دیر گئے پراسرار آگ لگنے کے نتیجے میں خاکستر ہوگیا۔ یہ ریسٹورنٹ گلمرگ ڈیولپمنٹ اٹھارٹی کی ملکیت تھا اور گزشتہ دو سال سے بند پڑ ا تھا ۔اگرچہ آگ نمودار ہوتے ہی گلمرگ فائرسروس عملہ اور پولیس جائے واقع پر پہنچ گئی تاہم تب تک ریسٹورنٹ کا نصف سے زیادہ حصہ خاکستر ہوچکاتھا ۔اس ریسٹورنٹ کی دوسری منزل پر سیاح تصویریں کھنچنے کو ترجیح دیتے تھے۔ ادھر گلمرگ پولیس نے ابتدائی کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔