عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر نے گلمرگ میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کے لیے مسلسل چوتھے اسکیئنگ ٹریننگ کورس کا آغاز کیا۔ 15 روزہ کورس کا آغاز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹورازم گلمرگ نے تقریب کا افتتاح کیا۔ کورس میں کشمیر کے تمام اضلاع سے 50 پرجوش طالبات شامل ہیں۔ محکمہ نے اپنی سالانہ اسکیئنگ کی تربیت بھی خوبصورت وادی گریز اور سونمرگ میں شروع کی ہے۔ 10 روزہ کورس، جس کا آغاز اتوار کو گریز کے درتھنی نالہ بدوان میں ہوا، اس کا افتتاح گریز کے سب ڈویڑنل مجسٹریٹ نے کیا۔ ڈائرکٹر جنرل آف یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس جموں و کشمیر کی رہنمائی میں، گریز پروگرام میں 50 ایسے لڑکے اور لڑکیاں شامل ہیں جو سکینگ سیکھنے اور اس میں مہارت حاصل کرنے کے خواہشمند ہیں۔ یہ کورس ڈسٹرکٹ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس آفیسر (ڈی وائی ایس ایس او)، بانڈی پورہ کی نگرانی میں زون گریز کے فزیکل ایجوکیشن اسٹاف کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے۔