ترال//ترال کے مضافاتی علاقے گلشن پورہ کے جنگلات کو محاصرے میں لینے کے ایک کمین کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔قصبہ ترال سے 8کلومیٹر دورگلشن پورہ بٹہ گنڈ علاقے کو جمعہ کے اعلی الصبح فوج پولیس اور سی آر پی ایف نے علاقے میں جنگجوں کے موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد جنگلات کے ایک بڑے حصے کو محاصرے میں لیا ہے۔جہاں تلاشی کاروائی کے دوران ایک زیر زمین کمین گاہ کو تباہ کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ تاہم پولیس کے ایک آفسر نے بتایاکمین گاہ میں معمولی غذائی اجناس اور چند ایک برتن موجود تھے اوربعد دوپہر جنگلات کا محاصرہ ختم کیا گیا ۔