Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
افسانے

گلستان سعدی شِنا زبان میں۔۔۔ ایک مثبت کوشش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: October 21, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
جموں وکشمیر کی ریاست تاریخی اعتبار سے مختلف زبانوں اور بولیوں کی آماجگاہ رہی ہے۔ ان ہی زبانوں میں شنا بھی شامل ہے اور اس خطہ اراضی کے بہت سارے علاقوں میں بولی جاتی ہے ۔ جن علاقوںمیں شنا زبان بولی جاتی ہے اُن میں دراس، گریز، تلیل، داچھی گام اور چندر کوٹ وغیرہ شامل ہے ۔ شنا زبان کو دُنیا کی پُرانی زبانوں میں شمار کیا جاتا ہے اب یہ زبان بھی دُنیا کی ناپید ہونے والی زبانوں کی فہرست میں شامل ہے ۔ اس زبان کی شمع کو جلائے رکھنے میں مسعود الحسن سامون صاحب کا بہت زیادہ کردار ہے ۔ سامون صاحب جموں کشمیر کے اعلیٰ پائے کے بیروکریٹ رہ چُکے ہیں ۔ اب شنا زبان کی خدمت میں دن رات مشغول ہیں ۔ سامون صاحب کی کتاب ’’پُشْوں باغ‘‘ اصل میں شیخ سعدی شیرازی کی عالمی شہرت یافتہ کتاب ’’گلستان‘‘ کا شنا ترجمہ ہے ۔ شنا زبان میں اب تک بہت ہی کم لکھا گیا ہے اور ترجمہ تو بالکل بھی نہیں ہوا ہے ۔ اس لیے سامون صاحب کی کتاب کو شنا زبان کا پہلا ترجمہ ہونے کا شرف حاصل ہوا ہے ۔ سامون صاحب اور نیاز مپنو صاحب کی شراکت سے یہ کام  دو سال کی محنت مشقت کے بعد پایہ تکمیل کو پہنچا ہے ۔ اس لیے یہ دونوں حضرات مبارک بادی کے مستحق ہیں ۔ کتاب فارسی زبان سے شنا میں ترجمہ ہوئی ہے ۔ فارسی متن کو بھی ساتھ میں رکھا گیا ہے ۔ شنا ترجمے میں متبادل الفاظ محاورے اور ضرب المثال لانے میں ان دونوں حضرات نے عرق ریزی سے کام لیا ہے کتاب میں عبارت نہایت سلیس اور سادہ استعمال کی گئی ہے تاکہ کتاب کو شنا زبان بولنے والے آسانی سے سمجھ سکیں چاہے وہ کسی بھی لہجے کی شنا بولتے ہوں۔ سامون صاحب کشمیر یونورسٹی میں فارسی کے پروفیسر رہ چکے ہیں ۔ اور دوران طالب علمی انہیں فارسی زبان میں کشمیر یونورسٹی کی طرف سے غنی گولڈ مڈل کا اعزاز ملا ہے اس لیے فارسی زبان میں عبور حاصل ہونا قدرتی بات ہے ۔ دوسری طرف شنا ان کی مادری زبان ہے اور شنا زبان میں تصنیف و تالیف کے کام میں پچھلے کئی سالوں سے جُڑے ہوئے ہیں ۔ سامون صاحب شنا کے تمام لہجوں سے واقف ہیں چاہے گلگتی شنا ہو ، دراسی شنا ہو یا پھر کوہستانی شنا۔ دو سو چالیس صفحات پر مشتمل اس ضخیم کتاب کو آٹھ ابواب میں تقسیم کیا ہے ۔ کتاب کی ابتدا میں ’عرضِ ناشر ‘ کے عنوان سے ڈاکٹر جوہر قدوسی کا مضمون ہے جس میں ڈاکٹر صاحب نے شیخ  سعدی شیرازی کا مختصر مگر جامع تعارف پیش کیا ہے ۔ پیش لفظ مسعود الحسن اور نیاز مپنو صاحبان نے لکھا ہے جس میں شنا زبان میں رسم الخط نہ ہونا شنا زبان کی ادبی تخلیقات میں رُکاوٹ قرار دیا ہے ۔ رسم الخط کا مسئلہ بھی مسعود سامون صاحب کو کوششوں سے حل ہوا ہے ۔ کتاب تکبیر پبلیکیشنز سے شائع ہو کر آئی ہے۔ کتاب کا سرورق رنگین اور جازب نظر ہے ۔ اور قیمت بھی معقول ۔ اس کتاب کو شنا زبان بولنے والے علاقوں میں بہت زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے ۔ اللہ سامون صاحب اور نیاز مپونو صاحب کے قلم میں مذید روانی دے ۔۔۔۔آمین 
 
رابطہ؛لمر گوشن دراس9419399487,9622221748
Email:- [email protected]
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

ادب نامافسانے

افسانچے

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ماسٹر جی کہانی

July 12, 2025
ادب نامافسانے

ضد کا سفر کہانی

July 12, 2025

وہ میں ہی ہوں…! افسانہ

July 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?