Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
بین الاقوامی

گلاسٹنبری فیسٹیول میں فنکاروں کا احتجاج | فلسطین کی حمایت اور اسرائیل کی مخالفت کا اظہار

Towseef
Last updated: June 30, 2025 11:30 pm
Towseef
Share
4 Min Read
SHARE

یو این آئی

لندن//برطانیہ کے معروف گلاسٹنبری میوزک فیسٹیول میں فنکاروں نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیلی مظالم کے خلاف آواز بلند کی۔برطانیہ کے گلاسٹن بری میوزک فیسٹیول میں پرفارمرز نے حاضرین سے اسرائیلی فوج کے خلاف اور فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے لگوائے ۔فیسٹیول میں آئرش ریپ گروپ ‘نی کیپ’ نے اپنی پرفارمنس کے دوران برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر کو ہدفِ تنقید بنایا، جب کہ ریپ پنک جوڑی ‘باب وائلن’ نے اسٹیج پر آ کر اسرائیلی فوج کے خلاف ‘آئی ڈی ایف مردہ باد’ (Death, death to the IDF) کے نعرے لگوائے ۔حالیہ دنوں میں ‘نی کیپ’ فلسطین کے حق میں اور اسرائیل مخالف مؤقف کے باعث شہ سرخیوں میں رہا ہے ۔نی کیپ نے ہزاروں تماشائیوں کے سامنے برطانوی وزیرِاعظم کے خلاف نعرے بازی کی۔بینڈ کے رکن لیام اوہانا نے کہا کہ گلاسٹن بری، میں ایک آزاد آدمی ہوں۔اوہانا رواں ماہ کے آغاز میں عدالت میں پیش ہوئے تھے ، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے حزب اللہ کا جھنڈا دکھایا اور حماس اور حزب اللہ کے حق میں نعرے لگائے ۔واضح رہے کہ ایران نواز لبنانی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس برطانیہ میں کالعدم ہیں اور ان کی حمایت کرنا قانونی طور پر جرم ہے ۔اوہانا، جن کا اسٹیج نام ‘مو چارا’ ہے ، انہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ صورتحال بلاشبہ دباؤ کا باعث ہے ، لیکن فلسطینی عوام جن حالات سے گزر رہے ہیں، ان کے مقابلے میں یہ کچھ نہیں۔اوہانا نے فلسطینی روایتی کفیہ بھی پہن رکھی تھی۔انہوں نے ‘فلسطین ایکشن گروپ’ کا بھی ذکر کیا، جسے گزشتہ ہفتے برطانیہ کی وزیرِ داخلہ یوویٹ کوپر نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 2000 کے تحت کالعدم تنظیم قرار دینے کا اعلان کیا تھا۔بینڈ کے دوسرے رکن ڈی جے پرووائی نے اسی گروپ سے منسوب ایک ٹی شرٹ پہن رکھی تھی، اس گروپ پر الزام ہے کہ اس کے ارکان نے برطانوی رائل ایئر فورس کے ایک اڈے پر دھاوا بول کر دو طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔مقامی پولیس نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دونوں گروپس کی ویڈیوز کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ یہ فیصلہ کیا جا سکے کہ آیا کسی قسم کی کارروائی کی جائے گی یا نہیں۔تاہم فیسٹیول کے منتظمین نے حکومتی تنقید کو مسترد کر دیا۔فیسٹیول کے شریک بانی مائیکل ایوس نے ایک بیان میں کہا کہ جنہیں ایونٹ کی سیاست پسند نہیں، وہ کہیں اور جا سکتے ہیں۔نی کیپ کے اسٹیج پر آنے سے قبل، باب وائلن نے مجمع سے ‘آئی ڈی ایف مردہ باد’ کے نعرے لگوائے ۔یہ پرفارمنس بی بی سی پر براہِ راست نشر کی گئی، جو گلاسٹن بری فیسٹیول کی باقاعدہ کوریج کرتا ہے ۔بی بی سی کے ترجمان نے کہا کہ باب وائلن کے تبصرے انتہائی ناگوار تھے اور یہ پرفارمنس اب آن ڈیمانڈ سروس پر دستیاب نہیں ہوگی۔برطانوی حکومت نے بھی ان نعروں کی سخت مذمت کی، جب کہ لندن میں موجود اسرائیلی سفارتخانے نے اسے اشتعال انگیز اور نفرت انگیز قرار دیا۔لیبر پارٹی کے وزیرِ صحت ویس اسٹریٹنگ نے ان نعروں کو قابلِ افسوس کہا، تاہم ساتھ ہی انہوں نے اسرائیل پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اپنے معاملات درست کرو اور فلسطینیوں کے خلاف اپنے شہریوں کے تشدد کو سنجیدگی سے لو۔فیسٹیول میں شریک 31 سالہ شخص جو میک کیب نے کہا کہ اگرچہ میں وائلن کے نعرے سے پوری طرح متفق نہیں، لیکن غزہ میں جو ہو رہا ہے ، اس پر سوال اٹھانا بالکل بجا ہے ۔

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
کٹھوعہ میں پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں
ساکری راجوری میں گیسٹرو کے واقعات،مزید3داخلِ ہسپتال جموں اور راجوری کے میڈیکل کالجوں میں2خواتین کی موت،7زیرعلاج
پیر پنچال
چناب میں پانی کی سطح بڑھنے پر سلال ڈیم کے دروازے کھول دئے گئے
جموں
ادھم پور میں امسال 87منشیات فروش گرفتار | 2.42کروڑ ر کی منشیات اور4.69کروڑکی جائیداد ضبط
جموں

Related

بین الاقوامی

چین بھارت سرحدی تنازعہ پیچیدہ | وقت لگتا ہے، حد بندی پر بحث کیلئے تیار:بیجنگ

July 1, 2025
بین الاقوامی

۔2بسوںمیں خوفناک تصادم | تنزانیہ میں 38افراد ہلاک

June 30, 2025
بین الاقوامی

فلسطینی بچوں کے خوابوں کا کفن | نیدرلینڈز میں ضمیر جھنجھوڑنے والا احتجاج

June 30, 2025
بین الاقوامی

مصر کی 60 روزہ سیزفائر کی نئی تجویز | امریکہ کااسرائیلی وزیر پر دباؤ ڈالنے کا منصوبہ

June 30, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?