مہور//گاؤں گلابگڑھ کی عوام نے آج انتظامیہ کے خلاف مظاہرے کئے۔لوگوں کا مطالبہ تھا تحصیل دفتر گلابگڑھ میں قائم کیا جائے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کابینہ نے گلابگڑھ میں نیابت اور سی ڈی بلاک کا فیصلہ کیا تھا اور اس سے اب تحصیل کا درجہ دیا گیا ہے لیکن اس دفتر کو کسی اور جگہ منتقل کیا جارہا ہے۔اطلاع کے مطابق دو روز قبل ان لوگوں نے احتجاج کیا تھا آج پھر سے لوگوں نے انتظامیہ کیخلاف مظاہرے کئے۔ ان لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ کابینہ کے حکم میں یہ واضع ہے کہ تحصیل صدردفتر گلابگڑھ میں ہی قائم کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل صدر دفتر کو کسی دوسری جگہ منتقل کرنے کا منصوبہ کیا جارہا ہے۔لوگوںنے آج صبح 10 بجے سے جامع مسجد گلابگڑھ سے ایک جلوس نکالا اور تین بجے کیدورہ کے مقام پر اختتام پزیر ہوا، احتجاج میں گلابگڑھ،برنسال،کیدورہ،پگیہالہ کے لوگوں نے حصہ لیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے اگر تحصیل صدر دفتر کسی دوسری جگہ منتقل کیا گیا تو وہ اسی طرح سڑکوں پر آئیں گے اور ضرورت پڑنے پر عدالت کا دروزہ بھی کھٹکھٹائیں گے۔