ٹوکیو// دنیا کے پانچ بڑے ممالک میں گذشتہ سال فضائی آلودگی سے تقریبا 1لاکھ 60 ہزار افراد ہلاک ہوئے۔
ماحولیاتی گروپ گرین پیس ساوتھ ایسٹ ایشیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال فضائی آلودگی کا بدترین شکار شہر ہندوستان کا دارالحکومت نئی دلی رہا جہاں فضائی آلودگی کے سبب تقریبا 54ہزار افرادموت کے منہ میں چلے گئے۔
کورونا وائرس کے سبب عائد لاک ڈاون بھی بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کم کرنے میں مددگارثابت نہیں ہوسکے۔