اشرف چراغ
کپوارہ//گزریال پرا ئمر لیگ ٹورنا منٹ اتوار کے روز دوبارہ شروع کیا گیا ۔یہ ٹورنا منٹ علاقہ گزریال کے ایک معروف کر کٹر اویس قادر لون المعروف شیرا کے انتقال پر روک دیا گیا تھا ۔اویس قادر لون ایک معروف کرکٹر کے طور جانے جاتے تھے اور 25روز قبل وہ گرمیو ں سے راحت پانے کے لئے معروف سیا حتی مقام درنگیاری گیا جہا ں وہ مقامی نالے میں نہانے کے دوران شدید زخمی ہواور صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ میں 15روز کے بعد زندگی کی جنگ ہار گیا۔انکے فوت ہونے پر پورے علاقہ میں صف ماتم بچھ گئی، خاص طور پر کرکٹ شائقین کو ان کے انتقال پر گہرا صدمہ پہنچا اور ٹورنا منٹ کو روک دیا گیا ۔اتوار کے ر وز گرزیال پرائمر لیگ کا ٹورنا منٹ اویس قادر کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے ایک تعزیتی مجلس کے ساتھ دوبارہ شروع کیا گیا ۔ تعزیتی تقریب میں سینئر کرکٹر ڈاکٹر محمد افضل لون نے اویس کی کرکٹ کے میدان میں کار کر دگی کو سراہا ۔اویس کے یاد میں 2منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔