کپوارہ//گزریال کپوارہ سے تعلق رکھنے والے دو نابالغ بچے گزشتہ 4روز سے لاپتہ ہیں جس کے نتیجے میں افراد خانہ میں ان کی سلامتی سے متعلق تشویش پائی جارہی ہے ۔شاہد احمد لون ولد غلام حسن لون اور بلال احمد شیخ ولد فتح محمد شیخ 4روز قبل اپنے گھر سے لاپتہ ہوگئے اور جب شام تک واپس نہیں لو ٹے تو اہل خانہ کو ان کی سلامتی سے متعلق تشویش پڑی ۔لواحقین کا کہنا ہے دو روز قبل انہیں جمو ں سے اطلاع دی گئی کہ دو نو ں بچو ں کو پولیس نے جمو ں بس اڈے سے گرفتار کیا تاہم بلال احمد شیخ پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ شاہد کو پکڑ کر لو احقین کے حوالہ کر دیا گیا ۔شاہد کے والد غلام حسن لو ن نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ جب انہو ں نے شاہد کو جمو ں سے گھر لایا تو گھر پہنچ کر وہ دو بارہ لاپتہ ہوگیا ۔لو احقین کا کہنا ہے انہیں ان کی سلامتی سے متعلق سخت تشویش ہے ۔