سرینگر//پاور کنٹرولر پاور ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ بمنہ کے مطابق جن علاقوں کو گرڈ سٹیشن زینہ کوٹ سے بجلی حاصل ہوتی ہے وہاں26اپریل کو صبح9بجے سے شام 4بجے تک بجلی کی سپلائی بند رہے گی۔انہوںنے کہا کہ 450 MVA,220/132 K Vگرڈ اسٹیشن زینہ کوٹ کے علاوہ 220 KVD/DCواگورہ زینہ کوٹ ترسیلی لائین کے رکھ رکھاﺅ اورضروری مرمت کے لئے بجلی کی سپلائی معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پاو رکنٹرولر نے کہا کہ پورے شمالی کشمیر،وسطی کشمیر کو بمنہ،بادام پورہ اوربڈگام گرڈ اسٹیشن سے بجلی فراہم ہوتی ہے وہاں 26اپریل کو بجلی کی سپلائی متاثررہے گی۔