سرینگر//تحریک حریت چیئرمین سید علی گیلانی کی ہدایت پر محمد رفیق اویسی اور محمد اشرف لایا پر مشتمل وفد نے ظہیر الدین کی والدہ کی وفات پر ان کے گھر جاکرتعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومہ کے حق میں جنت نشینی کی دُعا کی۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین نے معروف صحافی ایڈوکیٹ ظہیر الدین کی والدہ،اپنے رفیق محمد عرفان خان اتھواجن کی دادی، مائسمہ کے غلام رسول اور مائسمہ کی ہی مریم اختر زوجہ مرحوم غلام رسول میرکی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ لبریشن فرنٹ چیئرمین ایک وفد کے ہمراہ مرحومین کے گھر گئے اور لواحقین کے ساتھ یکجہتی و تعزیت پرسی کا اظہار کیا۔مسلم کانفرنس کے ایک دھڑے کے چیئرمین شبیر احمد ڈار، محاذ آزادی کے ایک دھڑے کے صدر محمد اقبال میر، انٹرنیشنل فورم فار جسٹس کے چیئرمین محمد احسن اونتو، ینگ مینز لیگ کے چیئرمین امتیاز احمد ریشی اور تحریک استقامت کے چیئرمین غلام نبی وار نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں ظہیر الدین کی والدہ کی وفات پر اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔اس سلسلے میں شبیر احمد ڈار اورمحمد احسن اونتو نے مگرمل باغ جاکر اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کی۔ماس مونٹ نے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ماس مومنٹ سربراہ فریدہ بہن جی نے مرحومہ کے انتقال کو ذاتی صدمہ قرار دیا۔انہوں نے مرحومہ کو ایک نیک خاتون قرار دیتے ہوئے انکے بلند درجات کیلئے دعا کی۔فریدہ بہن جی کی ہدایت پر تنظیم کے چیئرمین مولوی بشیر احمد عرفانی کی قیادت میں ایک وفد نے مگر مل باغ جاکرتعزیت پرسی کی۔ پیپلز لیگ کے محبوس چیئرمین غلام محمد خان سوپوری اور قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے دعا کی ۔ لیگ کے قائمقام چیئرمین سید محمد شفیع نے سینئر رہنماء عبدالرشید ڈار کے ہمراہ مگر مل باغ جاکر ظہیرالدین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔