ریاسی/ بانہال//بانہال کے محمد تسکین اورمہور تحصیل انتظامیہ نے گریٹر کشمیر/کشمیر اعظمیٰ کے نامہ نگار زاہد ملک کو بہترین کوریج کے لئے ایوارڈ سے نوازا ہے۔یوم آزادی کے موقعہ پر منعقدہ تقریب پرانہیں ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ نامہ نگار زاہد ملک نے ایوارڈ حاصل کرتے ہوئے ایس ڈی پی او مہور مجیب ار رحمان بھٹ اور تحصیلدار مہور منشی رام اور ایس ایچ او مہور طارق حُسین نائیک کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے مذکورہ صحافی کی کارکر دگی کو تسلیم کرکے انکی عزت افزائی کی ہے۔ اپنی تقریر میں زاہد ملک نے کہا کہ انہوںنے نظروں سے اوجھل علاقہ گلاب گڑھ کی بھلائی کے لئے بطور صحافی کام شروع کیا جسے ہر شعبہ میں نظر انداز کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کے ایک سرکردہ اخبار کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ حاصل ہونے کے ساتھ ہی میں نے اس علاقہ کی بہبودی کے لئے کام شروع کیا ۔انہوں نے تمام انجمنوں خصوصی یوتھ آرگنائزیشن مہور کی انکا نام یوم آزادی کے موقعہ پر ایوارڈ کے لئے پیش کرنے کی سفارش پر اُنکا شکریہ ادا کیا ہے۔دریں اثنا بانہال کے روزنامہ کے نامہ نگار محمد تسکین بھی عزت افزائی کی گئی ہے۔یوم آزادی کے موقعہ پر منعقدہ تقریب پر وزیر برائے پی ایچ ای، آبپاشی و فلڈ کنٹرل شام چودھری نے محمد تسکین کو علاقہ کے مسائل اُبھارنے پر انکی گراں قدر خدمات کے لئے ایوارڈ سے نوازا ہے۔محمد تسکین نے بانہال کے دور افتادہ علاقہ کی بھلائی و بہبودی کے لئے ذرائع ابلاغ کے ذریعہ سے کافی کام کیا ہے۔