سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے کل جواہر لال نہرو نیشنل اربن رینول مشن کے تحت جامع سیوریج سکیم کی پیش رفت کاجائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ منعقد کی۔میٹنگ میں ترقیاتی کمشنر سرینگر،جنرل منیجر مسیرز این بی سی سی سی لمیٹیڈ ،کمشنر ایس ایم سی ،مختلف متعلقہ محکموں کے چیف انجینئر صاحبان اور ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر آفیسران بھی موجود تھے ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر کو بتایا گیا کہ سرینگر شہر کے لئے سیوریج پروجیکٹ پر 132.92 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے جس کے لئے منظوری حاصل ہوگئی ہے اوراس رقم میں سے مارچ2017ء تک 94.55 روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ یہ اہم پروجیکٹ مسیرز این بی سی سی لمیٹیڈ کے ذریعے پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا۔ ٹرنک سیور لائنوں کیلئے 37604 میٹروں کا ہدف مقرر ہے اوراس میں سے مارچ2017ء کے آخر تک 35061 میٹرو ں کی حصولیابی ہوئی ہے۔ہائوس کنکشنز میں 3850تعداد کی حصولیابی ہوئی ہے جب کہ اس سلسلے میں 15000کا ہدف مقرر ہے۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے جامع سیوریج سکیم کے تحت تمام پروجیکٹوں اورکاموں کی مقررہ وقت میں تکمیل پروردیا۔میٹنگ کے دوران سیوریج پروجیکٹ میں حائل رکائوٹوں کو ہٹانے کے لئے بھی اقدامات پرغوروخوض ہوا ۔بصیر احمد خان نے آفیسران کو اس اہم پروجیکٹ کیلئے مشترکہ سروے کرنے کی ہدایت دی۔انہوںنے کہا کہ باہمی تال میل سے کام کرنے سے یہ اہم پروجیکٹ مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے۔