سرینگر//حکام نے بدھ کو بتایا کہ بانڈی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں کنٹرول لائن پر بھارت اور پاکستان کی افواج کے مابین ہوئی آر پار گولہ باری کے نتیجے میں تین رہائشی مکان اور ایک سکولی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق گریز کے بگتور علاقے میں پیش آئے اس واقعہ میںتین رہائشی مکانوں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔
کراس ایل او سی فائرنگ کا یہ واقعہ گذشتہ روز شام کو پیش آیا اور اس میں ایک سکولی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔
منگل کو حکام نے کہا تھا کہ پاکستانی افواج نے تارا بل، بگتور علاقے میں بھارت کی اگلی چوکیوں کو مشین گنوں سے نشانہ بنایا اور بھارتی فوج نے پاکستانی فائرنگ کا ”مو¿ثر“ جواب دیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق کراس ایل او سی فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔