سرینگر/شمالی کشمیر میں گذشتہ رات ایک پسی گر آنے کے نتیجے میں کم سے کم 30رہائشی مکانات کو نقصان پہنچ گیا ۔
ضلع بانڈی پورہ میں پیش آئے اس واقعہ کے بارے میں حکام نے کہا کہ پسی گر آنے سے کم سے کم22مکانات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ پسی گر آنے کا یہ واقعہ گذشتہ رات ساڑھے نو بجے کھنڈیال نامی گائوں میں پیش آگیا۔
انہوں نے کہا کہ اس واقعہ میں کئی گائو خانوں اور کچھ دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچ گیا ہے۔
کھندیال گائوں گریز سے پانچ کلو میٹر دور واقع ہے جہاں حکام کے مطابق مواصلاتی سہولیات کا فقدان ہے اس لئے واقعہ کے بارے میں تفصیلات ملنے میں تاخیر ہورہی ہے۔
حکام نے تاہم اس بات کی وضاحت کی کہ اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔