عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// بانڈی پورہ ضلع میں اتوار کے روز فوج کے2 اہلکار اس وقت زخمی ہو گئے جب وہ سفر کر رہے تھے اور گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک کھائی میں گر گئی۔ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ برف سے ڈھکی زدکوشی گریز روڈ پر اس وقت پیش آیا جب گاڑی سڑک سے پھسل کر ایک گھاٹی میں جاگری جس کے نتیجے میں دو فوجی جوان زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ زخمی جوانوں کو علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جیسے ہی حادثہ ہوا، فوج اور سول حکام نے جمع برف اور منجمد درجہ حرارت کے درمیان امدادی کارروائی شروع کر دی تاکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا سکے، حکام نے بتایا کہ مزید تفصیلات آگے آئیں گی۔