سرینگر/شمالی کشمیر کے گریز میں سنیچر کو ایک سڑک حادثے کے دوران ایک لڑکی اور ایک خاتون جاں بحق اور نو دیگر زخمی ہوگئے ۔
سرکاری ذرائع کے مطابق 55سالہ نانی بیگم اوردس سالہ تبسم بشیر اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب گاڑی ،جس میں وہ سوا رتھیں،بانڈی پورہ۔گریز روڑ پر ایک گہرے نالے میں جاگری۔
انہوں نے کہا کہ بیگم اسپتال جاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی جبکہ تبسم موقع پر ہی لقمہ اجل بن گئی۔
اس حادثے میں مزید نو افراد بھی زخمی ہوگئے جنہیں بانڈی پورہ پہنچایا گیا ہے۔