سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے ضلع انتظامیہ بانڈی پورہ اورموبائیل اوپریٹروں کو باہمی تال میل کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے تاکہ ضلع کے دورافتادہ علاقوں گریز اورتُلیل میں لوگوں کو غیر تسلی بخش موبائیل نیٹ ورک کی مشکلات سے نجات مل سکے۔صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار ٹیلی کام اوپریٹروں کے نمائندوں بشمول بی ایس این ایل،جیو،ایرٹیل،ووڈوفون اور دیگر موبائیل کمپنیوں کے نمائندوں کی ایک میٹنگ کے دوران کیا۔ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔صوبائی کمشنر نے پرائیوٹ موبائیل اوپریٹروں کو یقین دہانی دی کہ سرکار انہیںہر ممکن تعائون فراہم کرے گی تاکہ وہ اپنے نیٹ ورک میں مزید بہتری اوروسعت لاسکیں۔صوبائی کمشنر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ گریز اور تُلیل علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے زوردیتی رہی ہیں تاکہ یہاں کے لوگوں کا معیار زندگی مزید بہتر بن سکے۔