جموں//ینگ پنتھرس کے ریاستی نائب صدر پرتاپ سنگھ جموال نے جموں کشمیرسروس سلیکشن بورڈ پر گریجویٹ لیول کاامتحان صاف وشفاف طریقے سے منعقدکروانے میں ناکام رہنے کاالزام عائد کیاہے۔ یہاں جاری پریس بیان کے مطابق ینگ پنتھرس کے ریاستی نائب صدرپرتاپ سنگھ جموال نے بھدرواہ کے 500 امیدواروں کوعین موقعہ پر بتایاگیاکہ ان کاسنٹرکشتواڑمنتقل ہواہے ۔انہوں نے الزام لگایاکہ امیدواروں کاکہناہے کہ یپپرلیک کیاگیاہے جوکہ ان کے ساتھ ناانصافی ہے۔ انہوں نے سروس سلیکشن بورڈ پر گریجویٹ لیول کاامتحان صاف وشفاف منعقدکروانے میں ناکام رہنے کاالزام لگاتے ہوئے امتحان کومنسوخ کرکے ازسرنومنعقدکرنے کامطالبہ کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بہت سے امتحان مراکز میں نقل کے واقعات پیش آئے۔انہوں نے کہاکہ ریاست میں ہزاروں کی تعدادمیں بے روزگار ہیں جنہیں فوری بنیادپرروزگارکے مواقعے دینے کی ضرورت ہے لیکن سروسزسلیکشن بورڈ ہربار شفاف امتحان منعقدکروانے میں ناکام رہتاہے جوکہ باعث تشویش بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے 25 دسمبر 2015 کو بھی گریجویٹ لیول کاامتحان مختلف اسامیوں کیلئے لیاگیاجس میں بھی نقل ہوئی تھی۔انہوں نے کہاکہ باربار شفاف امتحان کے انعقاد میں ناکام رہنا باعث تشویش بات ہے۔پرتاپ سنگھ جموال نے کہاکہ عین موقعے پر بورڈ حکام نے کشتواڑ کے امیدواروں کاسنٹرتبدیل کیاجس کی وجہ سے امیدواروں کوسخت پریشانیوں کاسامناکرناپڑا۔ انہوں نے ریاستی گورنرسے معاملہ میں مداخلت کامطالبہ کرتے ہوئے انتباہ دیاہے کہ اگر امیدواروں کے مسائل پرتوجہ نہ دی گئی توو ہ سپریم کورٹ کارخ کریں گے۔