گرمی کی شدت ،نوجوانوں نے راحت پانے کیلئے نالہ سندھ کا رخ کیا

Kashmir Uzma News Desk
1 Min Read
گاندربل//گرمی کی شدت سے راحت پانے کی خاطر اتوار کو لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے سیاحتی مقامات کا رخ کیا۔جہاں سونمرگ، پہلگام، گلمرگ، دودھ پتھری، کوکر ناگ، ویری ناگ اور مغل باغات میں بیرونی سیاحوں سمیت مقامی لوگوں کی کثیر تعداد گرمی کی شدت سے بچنے کی خاطر پورا دن لطف اندوز ہوتے رہے وہیں نالہ سندھ میں سینکڑوں افراد ٹھنڈے پانی میں نہاتے ہوئے نظرآئے۔نالہ سندھ کے کنارے پروائل،نونر،ہاری پورہ اوروسن سمیت کئی مقامات پر شہر سرینگر سے ذاتی گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور دیگر قسم کی گاڑیوں میں سوار ہوکر نالہ سندھ پر ٹھنڈے پانی میں ڈبکیاں لگاتے رہے۔لالبازار کے ایک شہری ہلال احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ” گرمیوں کی شدت کی وجہ سے برا حال ہوچکا ہے ،ایسے میں نالہ سندھ کے ٹھنڈے پانی میں نہانے سے کسی حد تک راحت محسوس ہوتی ہے“۔
 
Share This Article
Leave a Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *