سرینگر // محکمہ موسمیات نے 27سے 30جولائی تک بارشیں ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کے مقابلے میں جموں میں تیز بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ وادی میں موجود محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جولائی کے موسم میںوادی میں سخت گرمی پڑتی ہے تاہم 27جولائی کی شام سے 29جولائی تک وادی میں ہلکے سے درمیانہ درجے کی بارشیں ہونے کا امکان ہے جس سے وادی میں گرمی کا زور ٹوٹ سکتا ہے تاہم 30جولائی کے بعد دوبارہ وادی میں شدید گرمی پڑنے کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرینگر میں منگل کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.9ڈگری سلسیش جبکہ لداخ میں 31اور جموں میں 33ڈگری سلسیشن ریکارڈ کیا گیا ہے ۔انڈین میٹرولوجیکل محکمہ نے موسمی ایڈوائزی جاری کرتے ہوئے گجرات ، آسام ، ویسٹ بنگام ، جہار کھنڈ ،اترپردیس ، منی پور ، میوزرام ، تری پور ، اوڈیسہ ، بہار ، مدیہ پردیش ، ماراشٹرا سمیت دیگر علاقوں میں 25 سے 29 تک گرج چمک کے ساتھ بارشوںکا امکان ظاہر کیا ہے ۔ محکمہ کے مطابق 25جولائی کو جہار کھنڈ ، ایسٹ راجستان ، ویسٹ بنگال ، گجرات، چھتیس گھڑ، تری پور، مدیہ پردیس،بنگال ،سکم ماراسٹر ا میں بھاری بارشیں ہوئی ہیں ۔محکمہ نے 26جولائی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 26کوگجرات، ایسٹ راجستان ، اترپردیس ،ویسٹ راجستان ،مدیہ پریس، چھتیس گھڑ ، بہار ، جہار کھنڈ ، ویسٹ بنگال میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ 27کو ایسٹ راجستان ، جموں وکشمیر ، ہماچل پردیس، اترپردیس میں بھاری بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔28جولائی کو جموں وکشمیر سمیت پنجاب ، ہریانہ ، ہماچل پردیس ، چندی گڑ ، دہلی ، راجستان ، اور گجرات میں بھاری بارشوں کا امکان طاہر کیا گیا ہے ۔29کو جموں وکشمیر سمیت ہماچل پردیس ، اتراکھنڈ ، پنجاب ، ہریانہ ، چندی گڑ ، دلی ، ویسٹ اترپردیس راجستان ، ویسٹ بنگال ، سکم، اسام ، مگالیا،ناگالینڈ ، منی پور ، میزرام میں بھاری بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے ۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں زیادہ سے زیادہ گرمی کی شدت میں کوئی تبدیلی آنے کا امکان نہیں ہے ۔