عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر //اتورا کو وادی میں درجہ حرارت قریب 32ڈگری کے آس پاس رہا۔محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار کو رواں موسم کا گرم ترین رہا جب درجہ حرارت 31.8 ریکارڈ کیا گیا۔تاہم محکمہ کا کہنا ہے کہ وادی میں فوری طور پر بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے اور آئندہ ہفتے تک گرمیوںمیں مزید اضافے کا امکان ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ جموں میں درجہ حرارت 38سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔محکمہ کا کہنا ہے کہ 23 جون تک گرم اور خشک موسم کے درمیان، اتوار کو جموں و کشمیر میں زیادہ تر مقامات پر رات کے درجہ حرارت میں اضافہ دیکھا گیا جو معمول سے زیادہ رہا۔ انہوں نے کہا کہ جموں کے میدانی علاقوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38-40 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کے ساتھ گرم اور خشک موسم جاری رہنے کا امکان ہے۔24-26 جون کے دوران کافی وسیع مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔”تاہم، انہوں نے کہا، مجموعی طور پر اس ہفتے کسی بڑی بارش کی پیشین گوئی نہیں ہے۔