Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
تعلیم و ثقافت

گرمیوں کی تعطیلات | بچوں کی شخصیت سازی کے چند طریقے! فکر و فہم

Towseef
Last updated: July 9, 2024 12:28 am
Towseef
Share
11 Min Read
SHARE

الف عاجز اعجاز

بچے اپنی فطرت کے مطابق ہمیشہ کچھ نہ کچھ کرتے رہتے ہیں جیسے شرارت، کھیل کودیا توڑ پھوڑ۔ ان کو خاموش بیٹھنے کے لیے کہنا عقل مندی نہیںہے کیونکہ یہ ان کی نشوونما کے خلاف ہے۔ اگر کوئی بچہ خاموشی سے بیٹھا ہوا ہے اور کچھ نہیں کر رہا تو یہ ذہنی بیماری یا ڈپریشن کی علامت ہو سکتی ہے۔ بچے توانائی کے ذخیرے ہوتے ہیں اور ان میں بے پناہ صلاحیتیں، مہارتیں اور خوبیاں ہوتی ہیں۔ ان کے جوش و جذبے کو صحیح سمت دینے سے ان کی شخصیت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
گرمیوں کی تعطیلات والدین کے لیے ایک بڑا چیلنج ہوتی ہیں کیونکہ اسکول کی سرگرمیاں رُک جانے اور دوستوں سے دوری کی وجہ سے بچے اپنے آپ کو خالی محسوس کرتے ہیں۔ والدین کو چاہیے کہ ٹی وی اور موبائل کے بجائے بچوں کو مختلف تعمیری سرگرمیوں میں مشغول رکھیں۔تعطیلات کے دوران بچوں کی شخصیت کو نکھارنے کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی توانائی کو مثبت کاموں میں استعمال کر سکیں۔
سب سے پہلے بچوں سے یہ کہا جائے کہ وہ خود سے تعطیلات کا ٹائم ٹیبل بنائیں کہ وہ دن میں کون کونسے کام کریں گے اور کب کرینگے، جس میں کچھ پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیل کود، تفریح، آرام، گھر کے کام ، کرافٹ ورک ، نمازیں ، تلاوت وغیرہ شامل ہوں۔ اس کو اچھی طرح لکھ کر دیوار پر آویزاں کریں۔ عمل کی رغبت پیدا کرنے کے لئے کچھ انعامات کا وعدہ بھی کریں اور مختلف مضامین میں درپیش مشکلات کو دور کرنے کے لئے مخصوص حکمت عملی اپنائیں۔
بچوں کو روزانہ اخبار پڑھنے کی عادت ڈالیں،اچھے رسائل اور کہانیوں کی کتابیں منگوا کر مطالعہ کا شوق پیدا کریں۔ اس سے زبان پر عبور، تدبر اور اظہار خیال کرنے میں مدد ملے گی۔ بچوں کو ریاضی کی مشقوں میں شامل کریں، انہیں پزلز Puzzles اور گیمز Games کے ذریعے ریاضی کے مسائل حل کرنے کی تربیت دیں۔ اگر ممکن ہو تو اباکس (abacus) سیکھنے کا موقع فراہم کریں،اس سے بچوں کی ریاضی کی صلاحیتیں بہتر ہوجائیںگی ۔بچوں کوکسی علاقائی زبان یا کوئی نئی زبان سیکھنے کی ترغیب دیں، آن لائن کورسز Online Courses اور ایپس کے ذریعے یہ ممکن ہو سکتا ہے۔ اگر بچہ اچھی تحریری صلاحیت رکھتا ہے، تو اسے کہانیاں اور مضامین لکھنے کی ترغیب دیں، اگر اچھی آواز کا مالک ہے، تو اسے نظمیں پڑھ کر یوٹیوب پر ڈالنے کی حوصلہ افزائی کریں، اگر اچھی تقریری صلاحیت رکھتا ہے، تو محلے کے بچوں کو جمع کرکے کہانیاں، قرآن و حدیث کا درس یا اخلاقی موضوعات پر تقریر کرنے کا موقع دیں۔ اگر اُسے چیزیں جمع کرنے کا شوق ہے تو اُسے پرانے سکے، انوکھی تصاویر، دلچسپ کارٹون، کہاوتیں، اشعار، نظمیں وغیرہ جمع کرنے کی ترغیب دیں۔نیزبچوں کو انڈور Indoor اور آؤٹ ڈور Outdoor کھیلوں میں شامل کر کے نہ صرف انہیں موبائل کے نقصان سے بچایا جا سکتا ہے بلکہ ان میں جسمانی اور ذہنی خوبیاں بھی پیدا کی جا سکتی ہیں۔کھیل بچوں کی زندگی کا اٹوٹ حصہ ہیں اور تعطیلات میں انہیں کچھ زیادہ کھیل کا موقع دینا ضروری ہے۔
سیر و سیاحت بھی بچوں کے لئے ایک معلوماتی اور مفتی شعبہ ہے، جو ان کے علم و اطلاع میں اضافہ کرتا ہے۔ اس عمل سے بچے مختلف تہذیبوں اور تمدنوں کو دیکھنے کا اور ان کے معاشرتی نظام کو سمجھنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔ وہ مختلف تہذیبی اور تاریخی مقامات کو دیکھ کر تاریخی و ثقافتی معلومات حاصل کرکے نئے نئے جگہوں کا دیکھنے کا شوق اور حوصلہ پاتےہیں۔ سیاحت بچوں کے لئے ایک منفعتانہ وقت گزاری کا ذریعہ ہے جو ان کے لئے علم و تعلیمی تجربہ فراہم کرتا ہےاور ان کی علمی و روحانی تربیت کے لئے مفید ثابت ہوتا ہے۔
گھر کے کام بھی بچوں کی تربیت اور تعلیم میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گھریلو کام انہیں ذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں، مہارتوں کو بڑھاتے ہیں اور ذہنی تربیت اور مستقبل کے لئے بہترین مواقع فراہم کرتے ہیں۔ گھر کےکام جیسے صفائی، دسترخوان کی دیکھ بھال، پانی کے استعمال کا نگرانی، خرچ کا حساب رکھنااور نمازوں کی ادائیگی اُنہیںذمہ داری کا احساس دلاتے ہیں۔اسی طرح کرافٹ ورک بچوں کو مشغول رکھنے کے لئے ایک بہترین طریقہ ہے۔ یہ ان کے لئے ایک مزہ اور فائدہ مند مشغلہ ہوتا ہے جس میں وہ اپنی تخلیقی صلاحیتیں بڑھا سکتے ہیں اور نئے چیلنجز کا سامنا کر سکتے ہیں۔ اس کے ذریعے، بچے نئے نئے طریقے سیکھتے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو آگے بڑھاتے ہیں۔ اپنے اندری تصورات کو اظہار کرنے کا موقع حاصل کرتے ہیں۔ وہ خود پر یقین رکھنے اور نئے کام کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ کرافٹ ورک کے ذریعے، بچے اپنے خیالات کو مادی شکل دینے کا ااہم موقع حاصل کرتے ہیںاور مختلف مواد، اشیاءاور فنی مہارتیں سیکھتے ہیں جو ان کے لئے آئندہ زندگی میں بہت فائدہ مند ثابت ہوتی ہیں۔
بچوں کو یوٹیوب یا دیگر آن لائن میڈیا پلیٹ فارمز پر کرافٹ ورک کے بے شمار آئیڈیاز دستیاب ہیں، وہاں سے نئے اور مزید دلچسپ کرافٹ ورک کے پروجیکٹس چن سکتے ہیں جو ان کی دلچسپی کو بڑھا سکتے ہیں۔ بچوں کو کافی مواد، جیسے کہ رنگ، کاغذ، گلٹی اور دیگر ضروریات، فراہم کرنا، ان کے لئے مختلف کرافٹ ورک پروجیکٹس کو ممکن بنانے کے لئے بہت اہم ہے۔
باغبانی ایک بہت ہی مفید اور خوبصورت مشغلہ ہے جو بچوں کے لئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ یہ ان کی تعلیمی اور فکری تربیت کے لئے بہت اہم ہے اور انہیں ماحول کے حوالے سے بھی آگاہی فراہم کرتا ہے۔ باغبانی کے ذریعے، بچے ماحول کی حفاظت کے اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ وہ درخت لگانے اور پودوں کی دیکھ بھال کے ذریعے زمین کی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ باغبانی کرنے سے بچوں کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔ وہ پودوں کے برسات اور پھولوں کے رنگوں کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ بچوں کو مختلف اقسام کے پودے، جیسے کہ پھل دار، پھول دار، یا ادویاتی پودے، اپنے گھر یا کمرے میں لگانے کے لئے ترغیب دیں۔ وہ ان کے دیکھ بھال کے ذمہ دار ہوتے ہیں اور اس سے ان کی ذمہ داری کا احساس بھی بڑھتا ہے۔ باغبانی کرنے سے نہ صرف ان کے لئے فائدہ ہے بلکہ اس سے پورے ماحول کو بہتر بنانے اور خدا کی رضا کو حاصل کرنے کا بھی اجر و ثواب ہے۔فلم سازی اور فوٹو گرافی بچوں کے لئے دلچسپ اور تخلیقی سرگرمیاں ہیں جو ان کی ڈیجیٹل مہارتوں کو بروئے کار لاتی ہیں۔ یہ نہ صرف ان کے تخلیقی اظہار کا بہترین ذریعہ ہے بلکہ ان کی تکنیکی مہارتوں کو بھی بڑھاتا ہے۔ اس کے ذریعے بچے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بہترین طریقے سے پیش کر سکتے ہیں۔ کہانیوں کو فلم کی شکل میں پیش کرنے سے ان کی تخلیقی سوچ کو مہمیز ملتی ہے۔ موبائل اور کمپیوٹر کے استعمال کے ذریعے بچے اپنی تکنیکی مہارتوں میں بہتری لا سکتے ہیں۔ مختلف سافٹ ویئرز اور ایپس کے ذریعے ویڈیوز اور تصاویر کو ایڈٹ کرنا سیکھتے ہیں۔بچوں کو کہانی لکھنے، اسکرپٹ تیار کرنے، اور پھر اس کہانی کو فلم کی شکل میں پیش کرنے کے مواقع فراہم کریں۔بچوں کو یوٹیوب یا دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی بنائی ہوئی ویڈیوز اَپ لوڈ کرنے کی ترغیب دیں۔ یہ ان کے لئے ایک پلیٹ فارم بن سکتا ہے جہاں وہ اپنی تخلیقات کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں۔فلم سازی اور فوٹو گرافی کے ذریعے بچے نہ صرف اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو بڑھا سکتے ہیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں اپنی شناخت بھی بنا سکتے ہیں۔
بچوں کی ایمانیات، اخلاقیات اور روحانیت کی پرورش کے لئے نمازاورتلاوت کا اہتمام بے حد اہم ہے۔ یہ نہ صرف ان کے ایمان کو مضبوط بناتا ہے بلکہ ان کے اخلاق اور روحانیت میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ بچوں کے دل میں ایمان کی جڑیں مضبوط ہوتی ہیں۔ قرآن کی تلاوت اور اذکار کے ذریعے بچے اچھے اخلاق سیکھتے ہیں اور ان کی عملی زندگی میں بہتری آتی ہے۔ نماز اور اذکار کے ذریعے بچوں میں خشوع و خضوع پیدا ہوتا ہے، جو ان کی روحانی ترقی کا سبب بنتا ہے۔ بچوں کو نماز کے اوقات کی پابندی کی ترغیب دیں۔ ان کو صحیح طریقے سے نماز پڑھنے کی تعلیم دیں۔ روزانہ قرآن کی تلاوت کرنے کی عادت ڈالیں۔ ہر روز ایک قرآنی کلاس کا اہتمام کریں جس میں گھر کے تمام افراد مل کر قرآن سیکھیں۔
یہ چند سرگرمیاں ہیں جن کے ذریعے آپ بچوں کو تعطیلات میں مشغول رکھ سکتے ہیں اور ان کی شخصیت سازی کر سکتے ہیں ۔ بچوں کی شخصیت سازی اور تربیت میں یہ اقدامات نہایت اہم ہیں۔
رابطہ : +919622697944
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

تعلیم و ثقافتکالم

اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں حقائق

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

تعلیم پر فحاشی کا افسوس ناک سایہ! | بے حیائی اور بداخلاقی فروغ پارہی ہے فکروادراک

July 8, 2025
تعلیم و ثقافت

ہماری تعلیم آج بھی موسم کی محتاج کیوں؟! | مستقبل کے لئےچھٹی نہیں، تیاری چاہئے

July 8, 2025
تعلیم و ثقافتکالم

! سادگی برائے تازگی میری بات

June 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?