Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

گرما گرم سُوپ سے سردی کا مزا دوبالاکیجئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: February 11, 2021 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
ویسے تو سوپ پینے کے شوقین افراد سارا سال ہی سوپ پیتے رہتے ہیں لیکن موسم سرما آتے ہی ہر کوئی مختلف اقسام کے لذیذ سوپ پینا پسند کرتا ہے۔ بچے ،بوڑھے اور نوجوان سبھی شوق سے سوپ پیتے ہیں۔ ریستوران اور بازاروں میں جگہ جگہ سوپ کی فروخت ہوتی ہے جبکہ گھروں پر بھی اسے بنانے کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ سرد راتوں میں گرما گرم سوپ ٹھنڈ کی شدت سے بھی بچاتے ہیں۔ سوپ کی مختلف اقسام میں سب سے زیادہ چکن کارن سوپ کھایا جاتا ہے۔ 
یہ جلد ہضم ہونے والی غذا ہے۔ سوپ افادیت کے لحاظ سے لاجواب ہے، جسے جسمانی کمزوری اور بیماری میں توانا غذا کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے۔ سوپ نظامِ ہضم کی خرابیوں کو دور کرنے کے لیے بھی کار آمد ہے۔ ویسے تو مرغی اور بکرے کا سوپ بے حد مفید ہے لیکن سبزیوں سے تیار کردہ سوپ بھی انتہائی لذیذ اور قوت بخش ہوتا ہے۔ اسی لیے سوپ میں وٹامنز، معدنیات ، ریشہ اور پروٹین وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے، جو اسے ایک مکمل، طاقتور اور توانائی فراہم کرنے والی غذا بناتا ہے۔ قارئین کے لیے کئی طرح کے مزیدار سوپ کی چند تراکیب پیش کی جارہی ہیں۔
چکن کارن سوپ:
درکار اجزاء:
مکھن۔ ایک کھانے کا چمچ
کارن۔ اُبلے ہوئے دو پیالے
لہسن پیسٹ۔ ایک چائے کا چمچ
چکن۔250گرام (بون لیس کٹی ہوئی)
چکن اسٹاک۔ 4 کپ
پانی۔ 2 سے 3 کپ
نمک۔ حسب ذائقہ
کالی مرچ۔ 1/2چائے کا چمچ
سویا ساس۔ ایک کھانے کا چمچ
سرکہ۔2کھانے کے چمچ
کارن فلور۔ 4کھانے کے چمچ
انڈے کی سفیدی۔ 3عدد
ترکیب:
فرائی پین میں مکھن ڈالیں، بعد میں لہسن پیسٹ شامل کر کے دو منٹ کے لیے پکائیں۔ اب اس میں چکن شامل کرکے تب تک پکائیں جب تک اس کا رنگ تبدیل نہ ہوجائے۔ پھر چکن اسٹاک اور پانی شامل کرکے اسے اچھی طرح اُبال لیں۔ بعد میں نمک اور کالی مرچ ڈال کر مکس کریں۔ پھر اس میں سویا ساس اور سرکہ ملا کر 8 سے 10 منٹ تک پکائیں۔ 
آخر میں کارن فلور میں تھوڑا سا پانی ملائیں اور سوپ میں شامل کردیں، ساتھ ساتھ اسے مکس بھی کرتے رہیں۔ آخر میں اُبلے ہوئے کارن اور انڈے کی سفیدی مسلسل چمچ چلانے کے ساتھ شامل کریں۔ گرما گرم سوپ گھر والوں کو پیش کریں۔
ہاٹ اینڈ ساور چکن کارن سوپ
درکار اجزاء:
چکن۔ آدھا کلو
بند گوبھی۔ ایک کپ (کٹی ہوئی)
شملہ مرچ۔ ایک عدد (باریک کٹی ہوئی )
گاجر۔ 2عدد (کرش کی ہوئی)
ہری مرچ۔ 6عدد (باریک کٹی ہوئی)
کارن فلور۔ 6کھانے کے چمچ
مکئی دانے۔150گرام (اُبلے ہوئے)
نمک۔ حسبِ ضرورت
چکن پاوڈر۔ ایک کھانے کا چمچ
چائنیز نمک۔ ایک چائے کا چمچ
کالی مرچ۔ ایک کھانے کا چمچ
چلی سوس۔2کھانے کے چمچ
سویا سوس۔2کھانے کے چمچ
سفید سرکہ۔ 2کھانے کے چمچ
لہسن ادرک کا پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
انڈے کی سفیدی۔ ایک عدد
ترکیب:
ہاٹ اینڈ ساور چکن کارن سوپ بنانے کے لیے سب سے پہلے یخنی تیار کریں۔ اس کے لیے پریشر ککر میں 2 کھانے کے چمچ تیل اور لہسن ادرک کا پیسٹ ڈال کر تھوڑا سا بھون لیں۔ پھر اس میں چکن ڈال کر تھوڑی دیر کے لیے بھونیں۔ اس میں ایک کھانے کا چمچ نمک، کالی مرچ اور ایک عدد پیاز چھیل کر ثابت ڈال دیں۔ اب ڈیڑھ لیٹر پانی ڈال کر پریشرککر کا ڈھکن بند کر دیں۔ سیٹی بجنے کے بعد 5 منٹ تک انتظار کریں اور پھر چولہا بند کر دیں۔ چکن اچھی طرح گلنے پر یخنی تیار ہوجائے گی۔ یخنی میں سے چکن نکالیں اور اس کی ہڈیاں نکال کر پھینک دیں، پھر چکن کو ہاتھوں سے باریک باریک کر لیں۔
سو پ بنانے کے لیے ایک دیگچی میں یخنی ڈال کر گرم کریں۔ پھر اس میں بند گوبھی، شملہ مرچ، گاجریں، اُبلے ہوئے مکئی کے دانے اور ہری مرچ ڈال دیں۔ اس کے بعد حسبِ ضرورت نمک، چائنیز نمک اور چکن پاؤڈر ڈال دیں۔ اب اس میں چکن ڈال کر تھوڑا سا ہلائیں اور پھر اُبال آنے دیں۔ اس دوران ایک پیالی میں کارن فلور لیں اور اس میں تھوڑا سا پانی ڈال کر مکسچر بنالیں۔ اس مکسچر کو دیگچی میں ڈال دیں۔ اس دوران آنچ تیز رکھیں اور آرام سے چمچ ہلاتے جائیں تاکہ کارن فلور کی گٹھلیاں نہ بن جائیں۔ 
اب اس میں چلی سوس، سویا سوس اور سفید سرکہ ڈال دیں اور ہلائیں۔ انڈے کی سفیدی کو اچھی طرح پھینٹ لیں اور سوپ میں آرام سے ڈالیں، تقریباً2منٹ تک چمچ نہ ہلا ئیں تاکہ انڈہ بالکل سوپ میں شامل نہ ہوجائے۔ اب اس میں آہستہ آہستہ چمچ ہلاتے جائیں، اگر آپ کو لگے کہ سوپ کم گاڑھا ہے تو آپ اس میں 2چمچ کارن فلور اور ڈال سکتے ہیں۔ پھر کالی مرچ ڈالیں اور 3منٹ مزید پکنے دیں۔ لیجیے آپ کا ہاٹ اینڈ ساور سوپ تیار ہے۔
ٹماٹر کا سوپ:
درکار اجزاء:
ٹماٹر۔ ایک کلو
پیاز۔ ایک کپ
لیموں کا عرق۔ چار کھانے کے چمچ
پانی۔ دو لیٹر
ادرک پیسٹ۔ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ پاؤڈر۔ دو کھانے کے چمچ
آلو۔ 2عدد (بڑے)
لہسن۔ 3جوئے
نمک۔ حسبِ ذائقہ
دھنیا۔ 3کھانے کے چمچ
تیل۔ 3کھانے کے چمچ
ترکیب:
تیل کو برتن میں گرم کرکے پیاز فرائی کرلیں۔ اب اس میں لہسن اور ادرک پیسٹ شامل کرکے پکائیں، تھوڑا پکانے کے بعد اس میں ٹماٹر کاٹ کر شامل کریں اور ایک منٹ کےلیے فرائی کریں۔ گاڑھا کرنے کے لیے اس میں آٹے کی جگہ آلو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس میں آٹے سے زیادہ غذائیت ہے اور اس کے علاوہ سوپ کا ذائقہ بھی بہتر ہو گا۔ 
آلو کاٹ لیں، انھیںنمک، پسی ہوئی لال مرچ اور پانی کے ساتھ برتن میں شامل کریں، پھر تھوڑا سا نمک شامل کریں کیونکہ ٹماٹر اور لیموں کی کھٹاس کی وجہ سے نمک کا پتہ نہیں چلتا۔ سوپ اُبال لیں پھر ڈھک کر ہلکی آنچ پر 45منٹ پکائیں۔ اس کے بعد سوپ کو چھلنی سے چھان لیں اور دوبارہ پکائیں۔ اس دوران سوپ پر جھاگ آئیں تو صاف کردیں اور لیموں کا عرق شامل کریں۔ جب اچھی طرح پک جائے تو ڈش میں دھنیے سے گارنش کرکے گرما گرم پیش کریں۔
ویجیٹیبل اینڈ بین سوپ
درکار اجزاء:
آلو۔ ایک عدد
گاجر۔ ایک عدد
ٹماٹر۔ ایک عدد
بینگن۔ ایک عدد چھوٹا
تیل۔ دو کھانے کے چمچ
سفید لوبیا۔ آدھی پیالی
چکن کی یخنی۔ دو گلاس
نمک۔ حسبِ ذائقہ
کالی مرچ پاؤڈر۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
بیزل۔ ایک چائے کا چمچ
بٹن مشروم۔ چار سے پانچ عدد
سویاں۔ آدھا پیکٹ
پستے۔ دس گرام (کٹے ہوئے)
پارمیزان چیز۔ دس گرام (سلائس)
ترکیب:
پہلے آلو، گاجر، ٹماٹر اور بینگن کو چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ اب ایک کڑاہی میں تیل گرم کرکے تمام سبزیوں کو ہلکا سا فرائی کریں۔ ساتھ میں سفید لوبیا بھی ڈال دیں اور چار سے پانچ منٹ بعد اس میں چکن کی یخنی، کالی مرچ اور نمک شامل کردیں۔ پھر آنچ ہلکی کرکے ڈھک کر پکنے کے لیے چھوڑ دیں۔ تمام سبزیاں نرم ہو جائیں تو ان میں بیزل، بٹن مشروم اور سویاں شامل کرکے تین سے چار منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں تاکہ وہ نرم ہو جائیں۔ پھر سوپ کو ڈش میں نکال کر پستے اور پارمیزان چیز سے گارنش کرکے پیش کریں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

راجوری قصبے کی گلیاں اور نالیاں بدحالی کا شکار مقامی عوام سراپا احتجاج، انتظامیہ کی بے حسی پر سوالیہ نشان
پیر پنچال
تھنہ منڈی کے اسلام پور وارڈ نمبر 8 میں پانی کا قہر | بی آر ائو اور ٹی بی اے کمپنی کے خلاف عوام سراپا احتجاج
پیر پنچال
پٹھانہ تیر گائوں میں بنیادی سہولیات کی شدید قلت عام لوگوں کو پانی ،بجلی کے علاوہ فلاحی سکیموں کا فائدہ پہنچانے کی اپیل
پیر پنچال
شمالی کمان کے آرمی کمانڈر کا راجوری ایل او سی کے بی جی بریگیڈ کا دورہ افواج کی تیاریوں اور خطرے کے ردعمل کے نظام کا جائزہ، جوانوں کا حوصلہ بڑھایا
پیر پنچال

Related

گوشہ خواتین

دلہنیںایک جیسی دِکھتی ہیں کیوں؟ دورِ جدید

July 10, 2025
گوشہ خواتین

نکاح اور منگنی کے بدلتے رنگ ڈھنگ رفتارِ زمانہ

July 10, 2025
گوشہ خواتین

اچھی بیوی! | گھر کے تحفظ اور وقار کا ذریعہ دہلیز

July 10, 2025
گوشہ خواتین

بہو کی سوچ اور سسرال کا کردار؟ گھر گرہستی

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?